اولین ترجیح مقررہ وقت پر پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے،نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن

ہفتہ 2 جون 2018 21:49

اولین ترجیح مقررہ وقت پر پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے،نگران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اولین ترجیح مقررہ وقت پر پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔الیکشن مقررہ تاریخ پر کوں گے۔

(جاری ہے)

گورنرہاؤس کراچی میں نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی بات ان کے علم میں ہے۔حکومت اور اپوزیشن کے اعتماد پر شکرگزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نگران کابینہ متوازن ہوگی۔ایک آدھ دن میں نگران کابینہ کا اعلان ہوجائے گا۔بعدازاں نگران وزیراعلیٰ حلف اٹھانے کے بعدگورنرہاؤس وزیراعلیٰ ہاؤ س روانہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر انہیں گاڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا