بنوں،مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیٹیکل محرر شہید، تین لیویز زخمی

ہفتہ 2 جون 2018 21:49

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) شمالی وزیرستان میں پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکارو ں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا پولیٹیکل محرر شہید، تین لیویز اہلکار زخمی ہو گئے ایک لاپتہ ہو گئے ہیں شمالی وزیرستان کے علاقہ کم سروبی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح آ فراد نے گھات لگا کر گشت کرنے والے پو لیٹیکل محرر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں طلحہ چیک پوسٹ کے پولیٹیکل محرر حمید اللہ وزیر کابل خیل شہیدجبکہ تین لیویز اہلکار بخارالدین،حضرت اللہ اور اختر گل زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک لا پتہ بھی ہے زخمیوں کو میرانشاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا