لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکی،حاجی عزیز الرحمن چن

ہفتہ جون 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکی شدید گرمی کے روزوں میں دو دفعہ بجلی کا ملک گیر بریک ڈائون ن لیگیوں کے دعوئوں کی نفی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کا مزید ایک یونٹ بند ہونا نااہلی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

چار میں سے دو یونٹ کام کر رہے ہیں۔ بند یونٹوں کے بحال ہونے کے لئے کم سے کم چار ماہ کا عرصہ درکار ہے اس دوران ویسے ہی موسم گرما کا اختتام ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ دوسری جانب منگلا اور تربیلا بھی پانی کی کم کے باعث اپنی استعداد سے بہت کم بجلی پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ کی سیٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد بری الزمہ نہیں ہو سکتے پچھلے دس سالوں سے انہوں شعبدہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں کیا اس لئے ان کا یہ بیان کہ اب لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار نہیں ہوں مضحکہ خیز ہی