Live Updates

شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، قائد ن لیگ نوازشریف ،پارٹی کے سینئر رہنماؤں رجا ظفر الحق ، مریم اورنگزیب،،سمیت دیگر نے شرکت کی ، پارٹی امیدواروں کا فیصلہ میرٹ اور پارٹی سے وفاداری پر کیا جائے گا،نتخابات وقت پرہونا جمہوریت کا حسن ہے۔انتخابات میں ایک منٹ کی تاخیر بھی برداشت نہیں ہے، نواز شریف

لوگ پارٹی چھوڑ گئے ان کا حساب ووٹرز کریں گے، الیکشن میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ اور نعرہ’’ ووٹ کوعزت دو‘‘ ہوگا، شہباز شریف اجلاس میں پارٹی عہدیداروں سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے،سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو پارٹی ترجمان مقرر کردیا گیا ، قبل آصف کرمانی یہ فرائض سرانجام دے رہے تھے

ہفتہ 2 جون 2018 22:02

شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، قائد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ،اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف ،پارٹی کے سینئر رہنماؤں رجا ظفر الحق ، مریم اورنگزیب،،سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کا فیصلہ میرٹ اور پارٹی سے وفاداری پر کیا جائے گا۔

پارٹی ٹکٹ صرف پارٹی وفاداروں کوہی دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پرہونا جمہوریت کا حسن ہے۔انتخابات میں ایک منٹ کی تاخیر بھی برداشت نہیں ہے۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ جولوگ پارٹی چھوڑ گئے ان کا حساب ووٹرز کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ اور نعرہ’’ ووٹ کوعزت دو‘‘ ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی عہدیداروں سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔پارٹی صدر شہبازشریف نے اجلاس میں سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو پارٹی ترجمان مقرر کردیا ہے۔اس سے قبل سینیٹر آصف کرمانی بطور ترجمان مسلم لیگ ن اپنی ذمہ داری ادا کررہے تھے۔واضح رہے مسلم لیگ ن نے الیکشن 2018ئ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ن لیگ نے الیکشن میں امیدواروں کو ٹکٹس دینے سے متعلق کمیٹیاں اور پارٹی منشور کو حتمی شکل دینا بھی شروع کردی ہے۔

پارٹی ٹکٹس سے متعلق امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے سینئر رہنماؤں کو کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹیوں سے امیدواروں کو گزار کر پارٹی قائدنوازشریف اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف امیداروں کے انٹرویوز کریں گے۔جس کے بعدحتمی انتخابی امیدوارو ں کو پارٹی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آئندہ الیکشن کیلئے زبردست منشور تیار کرلیا ہے۔منشور کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ جس کے بعد پارٹی منشور کو پبلک کردیا جائے گا۔منشور میں عوامی امنگوں ترجمانی اور خوشحال پاکستان کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات