صوبائی الیکشن کمیشن نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ایک سو سے زائد پولنگ اسٹیشنوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

ہفتہ 2 جون 2018 22:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمیشن نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ایک سو سے زائد پولنگ اسٹیشنوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر پولنگ اسٹیشنوں میں چار دیواری، واش رومز، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چند ماہ قبل صوبہ بھر کے تقریباً پانچ سو پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں اقدامات کر دیئے گئے ہیں، باقی رہ جانے والے پولنگ اسٹیشنوں میں بھی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔