روزہ ہمیں حسن انسانیت اور خدمت خلق کا درس دیتا ہے : ذکر اللہ مجاہد

رمضان میں انفرادی عبادات کو روز مرہ کا معمول بنائیں اور اپنی زندگی کو سیرت طبیہ کے مطابق ڈھالیں، امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور

ہفتہ 2 جون 2018 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ روزہ حسن انسانیت اور خدمت خلق کا درس دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے زون 146 میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر وائس چیئرمین رہنما جماعت اسلامی لاہور عبدالجلیل فاروقی ، امیر زون146 جماعت اسلامی لاہور ابوبکر فاروقی سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی ٰ کی رحمتیں اور برکتیں ناز ل ہوتی ہیں اگر کوئی فرد اس ماہ مقدس ہیں تزکیہ کرلیتا ہے تو اس کو دنیا اور آخرت کی کامیابی کی نوید دی جاتی ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے معمولات کو اس طرح سے ترتیب دیں کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنوی اور معصیت کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرسکیں۔ رمضان میں انفرادی عبادات کو روز مرہ کا معمول بنائیں اور اپنی زندگی کو سیرت طبیہ کے مطابق ڈھالیں۔ انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ رمضان المبارک شدید گرمی کے موسم میں آیا ہے اور الیکشن بھی آرہے ہیں ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے بندوں تک اپنی دعوت کو پہنچانے کی ذمہ دار ی بھی ادا کرنی ہوگی۔