منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 22 روزہ دروس عرفان القرآن جاری

معروف سکالر ہما اسماعیل کے روزانہ بعد نماز فجردرس قرآن سے سینکڑوں خواتین مستفید ہورہی ہیں

ہفتہ جون 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام جامعہ منہاج الزہراء انصار کالونی چوک میں یکم رمضان المبارک سے شروع ہونیوالا 22روزہ دروس عرفان القرآن برائے خواتین کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

معروف سکالر اور ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہما اسماعیل کے روزانہ بعد نماز فجر قرآن مجید کے معافی ،مفاہیم اور تفسیر نکات سے سینکڑوں خواتین مستفید ہورہی ہیں۔دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست 22 رمضان المبارک بعد نماز فجر منعقد ہوگی جس میں دروس میں شریک خواتین میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :