الیکشن کمیشن کا بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

چار جون تک کاغذات نامزدگی وصول نہیں کرینگے ، عام انتخابات25 جولائی کو ہونگے،فیصلہ

ہفتہ 2 جون 2018 22:08

الیکشن کمیشن کا بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے کوئٹہ کی 8 صوبائی اسمبلی کے حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا اور چار جون تک کاغذات نامزدگی وصول نہیں کرینگے تاہم عام انتخابات25 جولائی کو ہونگے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اجلاس حال ہی میں نامزدگی فارم اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے عدالتی احکامات کے نتیجے میں ان کے الیکشن پر ہونیوالے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ الیکشن کے سلسلے میں دیگر امور جن میں سرکاری افسران کی پوسٹنگ وتعیناتی شامل ہے بھی زیر غور آئے تفصیل بحث وتمحیص کے بعد الیکشن کمیشن نے مندر جہ ذیل فیصلے اور احکامات دیئے لاہور ہائیکورٹ کے نامزدگی کے فارم کے حوالے سے کل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے آٹھ صوبائی اسمبلی کے حلقہ بندیوں کو کالعدم کر دیا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس فیصلے کے خلاف بھی فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ان حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہیں کہ ملک بھر سے تمام ریٹرننگ آفیسرز 4 جون بروز سوموار تک نامزدوصول نہیں کرینگے تا ہم عام انتخابات کا انعقاد25 جولائی کو ہی ہو گا۔