این اے 162میں چوہدری ارشاد چاحمد آ رائیں کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے،پارٹی قیادت سے مطالبہ

ہفتہ جون 22:08

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) این اے 162میں چوہدری ارشاد چاحمد آ رائیں کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ انہیں دیا جائے ،پارٹی قیادت سے مطالبہ ۔

(جاری ہے)

مقامی مسلم لیگی کارکنان سابق ناظم میاں محمد افضل آ رائیں ،چوہدری زاہد رسول چیئر مین یونین کونسل ،رانا شہزاد شکور ،میاں عبدالغفور آ رائیں ،عبدالغفار جٹ ایڈوکیٹ ،عثمان بشیر ،اور بورے والا کے معروف بزنس مین رانا غلام مرتضٰی نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ NA.162سے پارٹی ٹکٹ سابق M.N.Aچوہدری نذیر احمد آ رائیں کی بجائے چوہدری ارشاد احمد آ رائیں کو دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5سال کے دوران چوہدری نذیر احمد آ رائیں کا حلقہ کے عوام سے کوئی رابطہ نہیں رہا جس کی وجہ سے ووٹرز ان سے سخت نالاں ہیں اگر ان کو امیدوار نامزد کیا گیا تو مسلم لیگ ن کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتی جبکہ چوہدری ارشاد احمد آ رائیں عوام سے قریبی رابطہ کی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہے ۔

متعلقہ عنوان :