دریاخان ، ریلوے ٹریک کے نزدیک سے 55سالہ عورت کی نعش برآ

پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے نعش کو ٹی ایچ منتقل کردیا شہر بھر میں اعلانات

ہفتہ 2 جون 2018 22:13

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) ریلوے ٹریک کے نزدیک سے 55سالہ عورت کی نعش برآمدپولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے نعش کو ٹی ایچ منتقل کردیا شہر بھر میں اعلانات تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ ریلوے ٹریک کے نزدیک ایک خاتون کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا اور نعش کی شناخت کیلئے شہر بھر میں اعلانات کرائے گئے بعد ازاں مردہ خاتون کی شناخت ہاشم خان پٹھان محلہ کوثر مسجد کی ہمشیرہ سراج بی بی عمر 55سال کے نام سے ہوئی جس کاذہنی توازن درست نہ تھا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی

متعلقہ عنوان :