اورکزئی ایجنسی میں فاٹا انضمام کے خوشی میں ریلی

قبائلی عمائدین فاٹا یوتھ جرگہ کے نوجوانان اور علاقہ کے عوام ونگ کمانڈر کرنل عمر ثقاف پولیٹیکل تحصیلدار اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے شرکت کی ریلی شرکاء نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر فاٹا انضمام کے حق میں اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے

ہفتہ 2 جون 2018 22:13

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) اورکزئی ایجنسی میں فاٹا انضمام کے خوشی میں ریلی ریلی غلجو بازار پل سے ہوتے ہوئی غلجو پریس کلب اورکزئی ایجنسی میں اختتام پذیر ریلی میں قبائلی عمائدین فاٹا یوتھ جرگہ کے نوجوانان اور علاقہ کے عوام ونگ کمانڈر کرنل عمر ثقاف پولیٹیکل تحصیلدار اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے بھی شرکت کی ریلی میں درجنوں موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا ریلی شرکاء نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر فاٹا انضمام کے حق میں اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی غلجو بازار پل سے ہوتے ہوئی غلجو پریس کلب اورکزئی ایجنسی میں جلسہ کی شکل اختیار کرگئی پریس کلب میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قبائل ملکان ملک شہید خان اورکزئی حاجی عصام الدین ملک شفیق اورکزئی فاٹا یوتھ کے جوانوں اورکزئی ایف ایس او کے صدر مشتاق حسین عبدالوہاب ودیگر نے کہاکہ ہم فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہونے پر انتہائی خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ پہلے ہم کو صحیح پاکستانی نہیں سمجھا جاتا تھا اور فاٹا کو علاقہ غیر سمجھا جاتا تھا جس پر انگریزوں کے کالے قانون ایف سی آر کی وجہ سے ہم کو غلام بنایا گیا تھا مگر آج خوشی ہے کہ 118سال بعد فاٹا سے کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ ہو گیا اس سے ہم کو آزاد اظہار کا موقع ملے گا اپنا حق مانگ سکیں گے ناانصافی ختم ہو جائی گی اور چچا ماما والا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا انہوںنے کہاکہ اب صحیح معنوں میں اورکزئی ایجنسی ترقی کریگی ترقیاتی کاموں میں کرپشن نہیں ہوگا تعلیم اور روزگار عام ہوگا اور اب ایک شخص کی گناہ پر پورے قبیلے کو گناہ گار نہیں ٹھرایا جائے گا ہم کو اب پاکستان کی دیگر شہریوں کی طرح برابر کے حقوق حاصل ہونگے انہوںنے کہاکہ اب ہم صحیح معنوں میں پاکستانی بن گئے ہیں اب پاکستان کا ائین ہمیں پاکستانی شہری کا حقوق دیگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر کرنل عمر ثقاف نے اورکزئی قبائل کو فاٹا کے انضمام پر مبارک باد دی اور کہاکہ اب اپ لوگ صحیح معنو ں میں ہمارے اپنے ہو گئے ہیں اور اس سے فاٹا اور بلخصوص اورکزئی ایجنسی دن دگنی رات چوگنی ترقی کریگا ریلی کے شرکاء نے فاٹا انضمام کے حق میں اور پاک فوج و فرنٹئر کور کے زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے