جامعہ بنوریہ عالمیہ کی دونوںمساجد میں آخری عشرے میں اعتکاف کی تیاریاں مکمل

خواہشمند حضرات رابطہ کرکی19رمضان سے پہلے پہلے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ، مفتی محمدنعیم

ہفتہ 2 جون 2018 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی جامع مسجد محمدی اور صدیق اکبر مسجد میں رمضان کے آخری عشرے میں اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیاگیاہے ،جس میں جید علما کرام کے بیانات اور اصلاحی مجالس کے ذریعے سے معتکفین کی دینی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی، خواہش مند حضرات رابطہ کرکی19رمضان سے پہلے پہلے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیرصدارت اجلاس میں مختلف مساجد کے ائمہ کرام اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ و دیگر افراد شریک تھے اجلاس میں جامع مسجد محمدی میں اے سی کی تنصیب اور جگہ کاجائزہ بھی لیاگیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم کہاکہ اعتکاف رمضان المبارک کی عبادتوں میں اہم ترین ہے ، آخری عشرے میں اللہ کے گھر آکر مستقل عید کا چند نظر آنے تک ٹھہر جانے اور ان اوقات کو عبادات میں صرف کرنے کا نام اعتکاف ہے ، جس کا اہتمام اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال کیا کرتے تھے،انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ کی حالت زار ہے باالخصوص وطن عزیز آئے روز بحرانوں کے نرغے میں ہے اور حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف اور غریب ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ایسے وقت میں ضروری ہے کہ اللہ تعالی سے گناہوں کے معافی اور پوری امت مسلمہ باالخصوص ملکی مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

(جاری ہے)

آخری عشرے کا مسنون اعتکاف اور تین روزہ اعتکاف کے خواہش مند حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ میںرابطہ کرکے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیںنیز درجہ ذیل نمبرز021-32560300,021-32560400را بطہ کر کے بھی اپنی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے ۔