دوبئی کا سالانہ سمر شاپنگفیسٹیول چند ہفتوں کی دُوری پر

شہر بھر کے مختلف شاپنگ مالز میں 22 جُون سے 4 اگست تک سیل میلہ جاری رہے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جون 2018 19:28

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جُون 2018ء) دوبئی کا سالانہ سمر شاپنگ میلہ شہر میں 22 جُون 2018ء کو لوٹ رہا ہے۔ چھے ہفتوں پر محیط اس میلے میں مختلف اشیاء پر حیرت انگیز سکاؤنٹ کی برسات ہو گی۔ اس کے علاوہ کئی تفریحی ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ یہ میلہ 4 اگست 2018ء تک جاری رہے گا۔ دبئی سمر سرپرائزز کے عنوان کے تحت اس میلے میں 12گھنٹوں کی سیل‘ ڈیلی ڈیل آفر‘ ہفتہ وار وِیک اینڈ ڈیسٹینیشن سرپرائزز اور آخری ویک اینڈ سیل شامل ہوں گی۔

اس پُورے فیسٹیول کے دوران اشیاء کی خریداری پر 25 سے 75 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ میلے کی شروعات 22جُون کو بارہ گھنٹوں کی سیل آفر سے ہو گی۔ جس میں دُبئی کے ماجد ال فوتیم مالز میں مختلف برانڈز پر 25 سے 90 فیصد تک کا حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہریوں کو انتہائی رعایتی ریٹ پر اشیاء کی خریداری کی خوشی نصیب ہوگی۔ یہ سیل 22 جُون کو دوپہر بارہ بجے سے شروع ہو کر رت بارہ بجے تک جاری رہے گی۔

جس میں ڈسکاؤنٹس ‘ خصوصی آفرز اور سرپرائزز شامل ہوں گے۔ 23 جُون 2018ء کو شروع ہونے والی ڈیل آف دی ڈے کے تحت شہریوں کو مسلسل چھے ہفتوں تک حیرت انگیز شاپنگ ڈیلز ملیں گی۔اس ڈیل کے تحت سودے بازی کرنے والے افراد کو ایک خاص شاپنگ لوکیشن پر ہر روز خصوصی ریٹیل پراڈکٹ دی جائے گی۔ وہ لوگ جو اس سیل سے جلد از جلد فائدہ اُٹھانے کے حوالے سے پُرجوش ہیں‘ وہ دوبئی پاس خرید سکتے ہیں جس کی بدولت دُبئی بھر میں 30 مختلف مقامات پر 60 فیصد سے زائد ڈسکاؤنٹ مِل سکے گا۔

بالی وڈ کی فلموں کے شائقین افراد کے لیے بالی وڈ ورلڈ اور آپ کے پسندیدہ سُپر ہیروز کے لیے آئی ایم جی ورلڈز آف ایڈونچر‘ یہ سب رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ 399 درہم کے سٹینڈرڈ پیکج پر دستیاب دوبئی پاس صارفین کو دوبئی کے شاندار شاپنگ مالز میں شاندار بچت کا موقع دے گا۔ اس میلے کو ایمریٹس‘ دی دُبئی مال‘ ماجد الفتیم پراپرٹیز‘ اے ڈبلیو روستمانی گروپ‘ الفوتیم گروپ (دوبئی فیسٹیول سٹی)‘ نخیل مالز (ابن بطوطہ مال‘ ڈریگن مارٹ 1‘ ڈریگن مارٹ 2) دُوبئی ڈیوٹی فری‘ ENOC‘ الزرونی گروپ (مرکیٹو)‘ میراث اور اتِصالات جیسے سٹریٹجک پارٹنرز کا تعاون حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :