Live Updates

عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

تحریک انصاف کے سربراہ کی سابقہ اہلیہ نے اپنی کتاب میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد: زلفی بخاری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جون 2018 19:52

عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جون 2018ء) عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے لکھی گئی کتاب کے معاملے پر زلفی بخاری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

 ایسی لیے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج رہا ہوں۔ اس سے قبل ریحام خان کی کتاب سے متعلق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے نئے انکشافات کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کو دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور شہباز شریف کو زبردست انسان کہا گیا۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ریحام خان کی کتاب میں پی ٹی آئی کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ 75 فیصد کتاب ناقابل بیان ہے اور اسے کسی طور بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حمزہ نے بتایا کہ ریحام خان کی کتاب میں شہباز شریف کی بہت تعریفیں کی گئی ہیں۔ ٹویٹر پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ کتاب کے متن کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان دنیا کے بد ترین اور ذلیل ترین آدمی ہیں، اور ریحام خان صاحبہ دنیا کی بہترین خاتون بھی ہیں اور دنیا کی بہترین ماں بھی ہیں. حمزہ علی عباسی نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں خان صاحب کے بیٹوں تک کو نہیں چھوڑا۔

عمران خان کے بیٹے سلیمان کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ خود اعتمادی سے محروم ہے، ذہنی طور پر مفلوج بچہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں بچوں کی والدہ کو بھی نہیں چھوڑا ، یہاں تک لکھا گیا کہ خان صاحب بچپن میں کہتے تھے کہ میں بڑا ہو کر اپنے والد کو قتل کر دوں گا۔ کتاب میں جمائمہ سے متعلق بھی لغو زبان استعمال کی گئی، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کے متن کا مجھ تک پہنچنا ایک راز ہے تاہم نامور پبلشر نے ریحام خان کی کتاب کو شائع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ریحام خان کی پوری کتاب عمران خان کے قول و فعل کے گرد گھومتی ہے۔ اسی لیے جب بھی آپ کسی پبلشر کے پاس جاتے ہیں تو وہ آپ سے ثبوت مانگتا ہے کہ آپ نے کتاب میں جو کچھ لکھا ہے کیا آپ کے پاس اس کا کوئی ثبوت ہے؟ جس کا جواب یقینی طور پر ریحام خان نے ''نہ'' میں دیا ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات