Live Updates

جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنماوںکی شمولیت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیر ستان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ہفتہ 2 جون 2018 22:19

اسلام آباد۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنماوںکی شمولیت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیر ستان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیر ستان کے کارکنوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف)سے پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب کی پی ٹی آئی میں شمولیت قابل قبول نہیں، ان کا کہناتھا کہ 2013کے عام انتخابات میں پیر عقل شاہ کی کھلے عام دھاندلی کے ثبوت ریکارڈ پر موجو د ہیں۔

کارکنا ن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کرپٹ لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے مرکزی اور صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی میں کرپٹ عناصر کی شمولیت پر پابندی لگائی جائی۔

(جاری ہے)

تاکہ پارٹی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے۔پیر عقل شاہ سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ ابھی بھی جمعیت علماء اسلام کی باضابطہ ممبر شپ ان کے پاس ہے اور 2013کے الیکشن میں سابق ایم این اے نذیر کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے وزیرستان کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شمولیت سے قبل لوگوں کی ماضی کی کردار کو ضرور معلوم کریں۔کارکنا ن نے کہا کہ فاروق بندیال کو پارٹی نکالنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب جیسے موسمی پرندوں کو بھی پارٹی میں جگہ نہیں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات