مارگلہ پہاڑی پر آگ لگانے اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 2 جون 2018 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) کو ہسار پولیس نے مارگلہ پہاڑی پر آگ لگانے اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

کوہسار پولیس کو وائلڈ لائف اسلام آباد کے آفیسر انیب احمد نے درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ دو نامعلوم ملزمان نے تلہاڑ کے علاقہ میں جنگل ایریا میں آگ لگا دی ہے جس کی وجہ سے جنگل کے نقصان کے ساتھ ساتھ جہاں قدرتی حسن کو پامال کیا گیا ہے وہی پر جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے کوہسار پولیس نے وائلڈ لائف آفیسر کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :