ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا اہم اجلاس

انتخابات2018 ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال اور پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور و فیصلے کئے گئے

ہفتہ جون 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا اہم اجلاس چیرمین عبدالخالق ہزارہ کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا،جس میں انتخابات2018 ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال اور پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور و فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جا نب سے تشکیل پانے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں ملک و صوبے کے عوام کے مفاد میں تمام تر آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا تھا ۔

اس سے کوئٹہ شہر کے صوبائی و قومی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں یہاں کے شہریوں کے جغرافیائی ،قومی،نسلی و لسانی اور ثقافتی مشترکات کی بنیاد پر ترتیب دی گئی تھی، جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے تمام حلقوں اور طبقات کی جمہوری عمل اور انتخابات کے ذریعے حق نمائندگی کو یقینی بنائی گئی ،مگر بعد میں بعض نسل پر ست گروہوں کو الیکشن کمیشن کے عوام اور کوئٹہ شہر کے مفادات میں تشکیل شدہ حلقہ بندیاں پسند نہیں آئی اور نھوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف درکواست جمع کرادی جس کے بنیاد پر ہائی کورٹ کے معزز بینچ نے صرف ایک لسانی گروہ کے ایما پر کوئٹہ شہر کے آٹھ صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کی از سر نو تشکیل کے اھکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ کہ مخصوس لسانی گروہ کو نوازنے کیلئے جو احکامات دئیے گئے ہیں اسکی وجہ سے کوئٹہ شہر کے اکثریتی حلقوں کے جمہوری و آئینی حق پائمال کی گئی ہے جو بذادت خودآئین و قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے کی نشاندہی کرتا ہیں ایک ایسے حلقہ بندیاں جس میں مخصوص گروہ کے مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہو کسی صورت کوئٹہ کے شہریوں کے مفادات کے ضامن نہیں ہو سکتے،پارتی حلقہ بندیوں میں ترامیم کے احکامات کے خلاف اپیل کرنے اور فوری طور پر پیٹیشن جمع کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشترکہ طور پر طے کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حلقہ بندیوں کے حق میں عوام کے جمہوری و آئینی حق کے مکمل دفاع کریگی،جس کیلئے پارٹی کا وفد فوری طور پر اسلام آبادجاکر پارٹی کی طرف سے اپیل جمع کریگی اجلاس میں انتخابات کیلئے پارتی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق پارٹی کے سکیرٹری جنرل احمد علی کوہزاد پی بی 26 کوئٹہ3 اور چیرمین عبدالخالق ہزارہ پی بی 27 کوئٹہ 4 سے پارٹی کے امیدوار ہوںگے ،جبکہ امیدواروں کے متبادل اور قومی اسمبلی کی نشتوں کیلئے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جا ئیگا۔