حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں اور افراد کے الگ الگ احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 2 جون 2018 22:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں اور افراد نے الگ الگ مظاہرے کئے۔حیدرآباد کے علا قے پر یٹ آباد کے رہا ئشی مختیار قریشی نے اپنی گمشدہ ما ں فاطمہ قریشی کی تلا ش میں مد د کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ چند روز قبل میں کر اچی گیا تھا جس کے بعدمیر ی والد ہ فاطمہ قریشی بھی کراچی کے علا قے کو رنگی گئی تھیں لیکن انکا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس حو الے سے میں نے کو رنگی تھا نہ پر والد ہ کی گمشد گی رپو رٹ بھی درج کر وائی ہے لیکن اب تک والد ہ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ،انہو ںنے ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ میر ی ما ں کی تلاش میں میر ی مد د کی جا ئے ۔

(جاری ہے)

ضلع جا مشورو کے تعلقہ مانجھندکے گو ٹھ فقیر داد کھو سو کے رہا ئشی غلام نبی کھو سو نے حکومت سندھ کی جانب سے تعمیر ہو نے والے بچائو بند میں نا قص میٹر یل کے استعما ل ہونے اور گو ٹھ کے گھر وں کو بچائو بند کی اسکیم میں نظر انداز کر نے کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ ہما رے گو ٹھ فقیر داد کھو سو میں گوٹھ کیلئے بچائو بند کی کر وڑ وں روپے کی سرکا ری اسکیم منظور ہو ئی ہے جس پر گذ شتہ ایک سال سے کا م جا ری ہے لیکن مذکورہ گو ٹھ میں ہما ری بر ادری کے گھر ہیں جہا ں پانی آنے کی وجہ سے سیلا ب آجا تا ہے لیکن ہما رے گھر وں کو سیا سی انتقامی کا روائی کا نشانہ بنا کر بچائو بند اسکیم سے باہر رکھا گیا ہے ،انہو ںنے ارباب اختیا ر سے مطا لبہ کیا کہ ہما رے گھر وں کو بچائو بند اسکیم میں شامل کرکے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :