جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کی دعوت پر اہلسنت کے گرینڈ الائنس اور دیگر سنی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس

تمام سنی جماعتوں نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے NA-227میںآپ کے مقابلہ میں اپنا کوئی امیدوار نہ لانے اورآپ کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کی دعوت پر اہلسنت کے گرینڈ الائنس اور دیگر سنی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جے یو پی، ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت ،رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرآباد میں ہوا جس میں جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش،صوبائی نائب صدرناظم علی آرائیں ضلعی صدرصاحبزادہ محمود احمد قادری،جماعت اہلسنت پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے امیر مولانا محرم دین قادری،پاکستان سنی تحریک ضلع حیدرآبادکے کنونیئر محمد عابد قادری،سیدساجد علی کاظمی ،مرکزی جماعت اہلسنت کے صوبائی امیر قاری نیاز احمد نقشبندی ،ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ محمد رضوان نقشبندی،تحریک لبیک اسلام کے خضر جیلالی،ڈاکٹر وقاص ،انجمن اساتذہ پاکستان کے سید اکرم علی شاہ،جمعیت علماء طاہریہ اور اصلاح المسلمین کے مولانا عبدالستار بوذ داراورارباب علی اور جے یو پی سٹی کے صدر محمد رضوان شیخ ناصر قادری چاند نبی ،طلعت محمود،ارشاد حسین نقشبندی نے شرکت کی اجلاس میں تمام سنی جماعتوں نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے NA-227میںآپ کے مقابلہ میں اپنا کوئی امیدوار نہ لانے اورآپ کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیااجلاس میںضلع کی دیگر قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے مشترکہ اور متفقہ امیدوار وںکے چناؤکے سلسلے میںتمام جماعتیںباہمی مشاور ت سے جلد ہی ضلعی عہدیداروںکے اگلے اجلاس میں فیصلہ کریں گی اجلاس میں اہلسنت کے گرینڈ الائنس نظام مصطفیٰ محاذ کے قیام کو نظام مصطفیٰ ﷺ کے عملی نفاذ کیلئے نقطہ آغاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ اہلسنت اس پلیٹ فارم سے اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے اور صالح دیانت دار مخلص عوام کا درد رکھنے والی قیادت کو پارلیمنٹ میں پہنچانے میں ضرور کامیاب ہو گی اجلاس میںاس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں پاکستان بچانے اور ختم نبوت کے غداروں کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان عمل میں نکل آئے ہیں اجلاس میں اتوار3جون کو سنی جماعتوں کے مقامی عہدیداروں کے اجلاس کابھی فیصلہ کیا گیا اور دیگرسیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے نظام مصطفیٰ محاذ کے متفقہ امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیااجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین میں ترامیم کیلئے بیرونی ایجنڈے پر کام ہورہا ہے ملک کی اسلامی شناخت کو مٹانے کیلئے مغربی قوتوں کے ایجنڈے پاکستان کوسیکولر اسٹیٹ بنانے کی سازشیں کررہے ہیں اخلاقیات سے عاری جنسی بے راہ روی کے قوانین بنا کر مسلمان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے عصبیت کی آگ بھڑکانے اور فرقہ واریت کے ذریعے ملک میں انتشار کو ہوادینے کی سازشیں کی جاری ہیں اسے وقت میں بانیان پاکستان کے وارثین کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا چاہئے اور پارلیمنٹ میں اپنے نمائندوں کو بھیجنا چاہئے تاکہ دستور کی اسلام دفعات کا تحفظ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں اصل مقابلہ ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان ہو گا۔