امیتابھ بچن کا انسٹاگرام پر جاری کی گئی تصویر کو رنویر سنگھ کے ساتھ مقابلے کی تیاری کا خطاب

ہفتہ جون 22:23

امیتابھ بچن کا انسٹاگرام پر جاری کی گئی تصویر کو رنویر سنگھ کے ساتھ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی تصویر کو اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مقابلے کی تیاری قرار د ے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ ا?ئے روز فیشن کے نئے رحجانات متعارف کراتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار امیتابھ بچن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے جامنی رنگ کی شرٹ اور پینٹ اور گہرے نیلے رنگ کی جیکٹ اور سکائی بلیو چشمے پہن رکھے ہیں جس کے نیچے انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اداکار رنویر سنگھ کے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ امیتابھ بچن فلم ’’براہمسترا‘‘ اور ’’ٹھگز ا?ف ہندوستان‘‘ میں دکھائی دیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :