محکمہ سماجی بہبود و بیت المال کے زیر اہتمام مستحق و نادار افراد میں رمضان پیکچ راشن تقسیم

ہفتہ 2 جون 2018 22:26

راولپنڈی 02 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) محکمہ سماجی بہبود و بیت المال راولپنڈی کے زیر اہتمام مستحق و نادار افراد میں رمضان پیکچ راشن تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اسلم میتلا نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کو ریلیف دینے کے لیے سماجی تنظیموں اور مخیر افراد کے تعاون سے روز مرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل رمضان گفٹ پیکٹ تیار کیے گئے اور مختلف مقامات پر یہ پیکٹ نادار افراد میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذہنی و جسمانی معذور افراد میں بھی راشن تقسیم کیا گیا ہے اور آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی امداد ثواب کا کام ہے اور جو لوگ اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں ا ن پر اللہ تعالی کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ اسلم میتلا نے کہا کہ نیکی اور رفاع عامہ کے کامو ں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے غربت اور افلاس پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہ ہمارا دینی ،قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم ایسے افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :