ایس ایس پی بلال افتخار کی جانب سے فیلڈ سٹاف کے اعزاز میں گزشتہ افطار ڈنر کا اہتمام

ہفتہ 2 جون 2018 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار کی جانب سے فیلڈ سٹاف کے اعزاز میں گزشتہ روز خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا افطارڈنز میں فیلڈ میں تعینات وارڈن افسران سمیت سرکل انچارجز، سیکٹرز انچارجز اور ٹریفک اسسٹنٹ نے شرکت کی چیف ٹریفک آفیسر بلال افتخار نے تمام سٹاف کے ہمراہ روزہ افطار کیا اس موقع پر سی ٹی او بلال افتخار نے سٹاف سے رسمی گفتگو کی اور ڈیوٹی سے متعلق کسی بھی شکایت یا پرابلم اور سیکنڈ شفٹ میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکار کو ڈیوٹی پوئنٹ پر افطاری مل رہی ہے یا نہیں سے متعلق دریافت کیا سی ٹی او نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام ٹریفک سٹاف اچھی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے اب آگے آنے والے دن زیادہ اہم ہیں سب مل کر ٹیم ورک کے ساتھ آپس میں مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں سی ٹی او بلال افتخار نے افطار ڈنر کے موقعہ پر کہا کہ کھیل زندگی میں مثبت تبدیل لاتے ہیں ٹریفک پولیس کی بھی کرکٹ ٹیم بناکر دوسرے محکموں کی ٹیمو ں کے ساتھ دوستانہ کرکٹ میچ ہونا چاہیے اس سے فورس کا مورال مزید بلند ہوتا ہے ۔