سی پی او کی خصوصی ہدایت پر ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں 03ملزمان گرفتار

ہفتہ 2 جون 2018 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے سی پی او کی خصوصی ہدایت پر ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے 03عدد موٹرسائیکل قابوکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹائون پولیس نے چاندنی چوک سے شاہ زیب کو ،6thروڈ سے عامر بٹ اور عثمان کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابوکر کے ان کے قبضہ سے 03عدد موٹرسائیکل برآمد کر کے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :