خانپورڈیم میں پانی کی سطح گرنے سے کینٹ کے علاقوں کو پانی کی سپلائی میں تعطل

ہفتہ 2 جون 2018 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کی حدودمیں پانی کی شدید قلت پر وائس پریذیڈنٹ نے معاملہ اعلی سطح پراٹھادیا ہے کیونکہ اس وقت ٹیوب ویلوں میں زیرزمین پانی کا لیول کم ہوچکا ہے جبکہ خانپورڈیم میں پانی کی سطح گرنے سے کینٹ کے علاقوں کو پانی کی سپلائی میں تعطل پیدا ہوگیا ہے اس حوالے سے اسٹیشن کمانڈرکے سامنے معاملہ رکھ دیا گیا ہے جس پر جلد عملدرآمد ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈمیں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک اظہرنعیم نے کہا کہ ٹیوب ویلوں میں پانی کی سطح نارمل رکھنے کیلئے ان کی چارجنگ کی جائے گی جس کیلئے ٹیوب ویلوں کے قریب زمین میں پانی کے ذریعے چارجنگ ہنگامی بنیادوں پر ہوگی تاکہ شہریوں کو پانی کے بحران سے بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری بھی پوری کوشش ہے کہ عوام کو پانی کی قلت سے بچانے کیلئے جو کچھ اقدامات ہم سے اٹھائے جاسکتے ہیں ہم وہ اٹھارہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات کاخاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :