دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز تیسرا مرحلہ عبور کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ جون 22:26

دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز تیسرا مرحلہ عبور ..
پیرس۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار، عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے تیسرے رائونڈ میں گیسکوئٹ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میچ میں نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فابیو فوگنینی، ڈیوڈ گوفن اور مارٹرز اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :