Live Updates

ریحام خان کا الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ

کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا

ہفتہ 2 جون 2018 22:30

ریحام خان کا الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں اور وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی کتاب ابھی شائع بھی نہیں ہوئی کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی شروع کردی ہے۔ریحام خان نے سوشل میڈیا پر کتاب کو فروغ کرنے والوں ناقدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ریحام خان نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں، وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصل ہی یہی ہے، مجھے اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات