ایم ایم اے ضلع جیکب آباد کااجلاس، ضلع کی تمام نشستوں پر عام انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 2 جون 2018 22:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ایم ایم اے ضلع جیکب آباد کااجلاس ضلع کی تمام نشستوں پر عام انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ، پی ایس ٹو ٹھل پر علامہ راشد محمود سومرو کانام تجویز کیاگیا تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل ضلع جیکب آباد کا اجلاس ضلعی صدرڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں دفتر جے یوآئی میں ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالحفیظ بجارانی،دیدارعلی لاشاری،جے یوآئی کے حاجی عباس بنگلانی،مولانا عابد ابڑو، جے یوپی کے مولانا حاکم علی ٹانوری،جے ٹی آئی کے حماد اللہ انصاری ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں ضلع جیکب آبادمین 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے غورکیاگیا اورفیصلہ کیاگیاکہ ضلع جیکب آبادکی قومی اورصوبائی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر ایم ایم اے ساتھی بھرپور حصہ لیں گے اورفیصلہ کیاگیاکہ ضلع جیکب آبادکے صوبائی حلقہ پی ایس ٹو ٹھل کی نشست پر جے یوآئی سندھ کے قائد اورایم ایم اے سندھ کے صدر علامہ راشدمحمودسومرو کانام تجویزکیاگیا جبکہ این اے 196پر ڈاکٹر اے جی انصاری،پی ایس ون جیکب آبادپر دیدارعلی لاشاری اور پی ایس تھری گڑھی خیروکے لیے شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر بندہ علی جعفری اور کورنگ میں سلیم اللہ بروہی کے نام تجویزکیے گئے ایسافیصلہ ایم ایم اے سندھ کو بھیجاجائے گا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری ودیگر رہنماؤں نے کہاکہ ایم ایم اے دنیاسے تصادم نہیں پر برابری کی بنیادپر معاملات طے کرنا چاہتی ہے جمہوری اداروں کو ایم ایم اے مستحکم کرنا چاہتی ہے اورکسی بھی غیر جمہوری ادارے کو جمہوریت پر مسلط کرنے کے عمل کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ مجلس عمل سے باہر موجود مذہبی تنظیموں،اداروں،علماء اورمشائخ کو بھی اپنے مقصد میںشامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے اپنے وسائل کے تحت ملک کو خودکفیل کرناچاہتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ضلع جیکب آبادکے مسائل بڑھتے جارہے ہیں وڈیروں نے صرف اپنی تجوریاں بھریاں ہیں ضلع جیکب آبادمیں 70فیصد زہر سے بھرا پانی ہے پر اربوں روپے کیاسکیمیں منظورہونے کے باوجود اس میں عوام کو میٹھا پینے کا پانی دینے کے بجائے صرف اپنے آپ کونوازاہے،انہوں نے کہاکہ پورے ضلع کے روڈ،راستے،صحت اورتعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پرہیں عوام بھوک اوربیروزگاری میں مبتلا ہیں انہوں نے اپیل کہ ایم ایم اے کی سچی اوربیباک نمائندوں کی نشانی کتاب کو ووٹ دے کر اپنے مستقبل سنواریں دوسری جانب جے یوآئی کی جانب سے اقلیت کی نشست پر دلیپ کمار،سچ دیو کے نام دیے ہیں جس کا آخری فیصلہ ایم ایم اے کی صوبائی اورمرکزی قیادت کرے گی۔