رمضان المبارک میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ہفتہ 2 جون 2018 22:30

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) رمضان المبارک بابرکت مہینے میں حیسکو ٹنڈوالہ یارجانب سے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میںطویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث روزیداروں کو بے حد پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے جبکہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث مارکیٹوں میں عید کی خریداری کرنے والے بھی ناہونے کے برابر نظر آتے ہیں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اس شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں عوام کی جانب سے حیسکو کے خلاف کئے جانے والے احتجاجوں و شکایتوں کے باوجود حیسکو کے افسران کے خلاف کاروائی نا کرنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی ٹنڈوالہ یار کی عوام پر ظلم کرنا شروع کردیا سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ٹنڈوالہ یار میں بھی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث سوئی گیس کہ لاکھوں صارفین گیس نا ہونے کے باعث پریشانی مبتلا ہورہے ہیں ٹنڈوالہ یار میں سوئی سدرن گیس کی جانب سے ہونے والی 4سے 5گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث روزیداروں کو بے حد پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح میں رہنے والے غیر مسلم سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ساراد ن بھوکے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ سوئی گیس کی جانب سے سحر و افطار کے دوران گیس کی سپلائی کا پریشر بہت کم ہوتا ہے جس سے روزیداروں کو سحر و افطار کی تیاری کرنے میں مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار کی عوام پر حیسکو ٹنڈوالہ یار اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کئے جانے والے ظلم کا خاتمہ کیا جائے اور ٹنڈوالہ یار میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ روزیدار اس رمضان المبارک کے بابرکت مہنے میں اپنے روزے صحیح طریقے سے رکھ سکیں ۔