الخدمت فانڈیشن سانگھڑ کی جانب سی60 غریب اور مساکین میں رمضان گفٹ پیک تقسیم کئے گئے

ہفتہ 2 جون 2018 22:41

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) الخدمت فانڈیشن سانگھڑ کی جانب سے غریب اور مساکین کے لئے رمضان پیکیج تقسیم کیا گیا جس میں 60 غریب اور مساکین میں رمضان گفٹ پیک تقسیم کئے گئے جس میں آٹا چاول گھی وغیرہ شامل ہیں اس موقع پر الخدمت فانڈیشن سانگھڑ کے صدر رانا رشید احمد راجپوت نے الخدمت فانڈیشن کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اوراس دوران جماعت اسلامی کے سانگھڑ کے امیر راجہ وسیم احمد نے یوم بدر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ماشااللہ سترا رمضان المبارک تاریخ اسلامی تاریخ کا تاریخ ساز دن ہے آج بھی اگر اس دور کا ایمان پیدا کرلیا جائے تو فرشتے مدد کے لئے اتر سکتے ہیں اس موقع پر مزہبی وسیاسی اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے جنہوں نے الخدمت کی سرگرمیوں کو سراہا اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما ظہرالدین بابر اقلیت امور کے زمہ دارمنیش کمار لدھانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔