Live Updates

ریحام خان کا حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام، حمزہ علی عباسی بھی ریحام خان کی ای میلز سامنے لے آئے

آپ کی ای میلز ٹھیک اور میری جعلی ہیں کیا،حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی ای میلز کے سکرین شاٹس اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پوسٹ کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 2 جون 2018 20:49

ریحام خان کا حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام، حمزہ علی عباسی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-02 جون 2018 ء) :ریحام خان کا حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام، حمزہ علی عباسی بھی ریحام خان کی ای میلز سامنے لے آئے۔ حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی ای میلز کے سکرین شاٹس اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پوسٹ کر دئیے،اس کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی تحریر تھا کہ آپ کی ای میلز ٹھیک اور میری جعلی ہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی اور ریحام خان میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

اس سے قبل ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر الزام لگایا تھا کہ حمزہ نے انہیں دھمکایا ہے۔اس لڑائی کا آغاز ایک ٹوئیٹ سے ہوا جو حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کی۔حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے برا شخص، ریحام خان سب سے تہجد گزار متقی خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ریحام خان نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے حمزہ علی عباسی نے کیسے پڑھ لی یا تو انہوں نے چوری کی ہے یا کوئی فراڈ
اس کے بعد ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر الزام لگایا کہ وہ انہیں ایک عرصے سے دھمکا رہے ہیں
اور اس کے ساتھ ہی حمزہ علی عباسی کی ای میلز کا سکرین شاٹ بھی شئیر کیا۔

۔جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی ریحام خان کے اس اقدام کا جواب سینا ضرور سمجھا اور اب سے کچھ دیر پہلے حمزہ علی عباسی بھی ریحام خان کی ای میلز سامنے لے آئے۔ حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی ای میلز کے سکرین شاٹس اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پوسٹ کر دئیے،اس کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی تحریر تھا کہ آپ کی ای میلز ٹھیک اور میری جعلی ہیں کیا۔
ریحام خان کا حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام، حمزہ علی عباسی ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات