پسماندگی بلوچستان کا مقدر نہیں نوجوان فیصلہ سازی کے عمل میں آگے آئیں، سینیٹر سعید احمد ہاشمی

ہفتہ 2 جون 2018 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سابق سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ پسماندگی بلوچستان کا مقدر نہیں نوجوان فیصلہ سازی کے عمل میں آگے آئیں درست سمت کے تعین کے لیے سیاسی تجربات پر مبنی ہماری رہنمائی ان کے ساتھ رہے گی بی اے پی کی نتیجہ خیز کاوشوں کا محور نوجوان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سرزمین پارٹی سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہونے والے ارباب شائستہ خان اور ان کے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا سعید احمد ہاشمی نے کہا بلوچستان میں ایک خود مختار سیاسی فورم ہماری دیرینہ خواہش تھی جس میں بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہی کرنے کے مجاز ہوں دوسروں کی سیاسی محتاجی اور غیر حقیقی فیصلہ سازی نے ہمارے سیاسی لوگوں کی صلاحیتوں کو دیمک زدہ کردیا اور ہم دوسرے کے رحم و کرم پر رہے سیاست دانوں سے وابستہ لوگوں کی امیدیں دم توڑ گئی نتیجتا جمہوری اداروں پر لوگوں کا اعتماد نہیں رہا اور عام آدمی سیاست سے بدزن ہوا جس کے باعث غیر سیاسی لوگوں نے اس خلا کو ناتجربہ کاری کی بھینٹ چڑھایا انہوں نیکہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے اور سیاسی عمل میں ہر فرد کی رائے ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہے سعید احمد ہاشمی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صحت مندانہ سماجی سرگرمیوں کی ترجیحات میں خدمت خلق کو پہلی ترجیح میں شامل رکھیں اور معاشرے میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :