ون ویلنگ کرنے والے گیارہ منچلے نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 2 جون 2018 22:45

گوجرانوالہ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ماڈل ٹائون پو لیس نے ون ویلنگ کرنے والے گیارہ منچلے نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی سڑکوں پر منچلے نوجوان بلاخوف خطر تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر خوفناک کرتب کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے خونی کھیل کھیلنے والوں کو دیکھنے والے پریشان ہو جاتے ہیں ، اس سلسلہ میں سی ٹی او ٹریفک کی جانب سے اس خونی کھیل کی روک تھام کیلئے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ منچلے نوجوانوں کے ورثاء سے بھی پر زور اپیل کی گئی تھی کہ وہ وپنے بچوں کو جان لیوا کھیل کھیلنے سے روکیں ، مگر اسکے باوجود کھیل جاری رہا جس پر ٹریفک وارڈن نے کریک ڈائون شروع کر دیا ، انچارج نائٹ سکواڈ ظہیر کمانڈو کے ہمراہ دیگر ٹریفک وارڈنز نے 11ویلروں کو موٹر سائیکلوں پر خونی کھیل کھیلتے ہوئے قابو کرلیا ، تاہم تھانہ ماڈل ٹائون پو لیس نے وصی،حسنین،قاسم،عرفات،عدنان،نبیل،فیضان،عتیق،سبحان اور رحمان و غیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، واضح رہے کہ دو ہفتوں کے دوران 24ویلرز کو گرفتار کر کے انکے کیخلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں ، اس حوالے سے ظہیر کمانڈو کا کہنا تھا کہ افسران کے حکم کے مطابق خونی کھیل کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :