سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت

ْ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی رہورٹ پیش کر دی

ہفتہ 2 جون 2018 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی رہورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرویو کے بعد ڈاکٹر نیاز احمد پہلے نمبر پر آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان نے سرچ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے حکومت کو ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لگانے کا حکم دے دیا ۔

فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب سپریم کورٹ نے آپ پر اعتماد کیا ہے پوری ایمانداری کے فرائض سر انجام دیں۔کسی کے دبائو میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کرنا۔حکومت نے سرچ کمیٹی بنا کر ایک سال ضائع کر دیا ۔عدالتی حکم پر بنائی گئی سرچ کمیٹی نے کاررکردگی دکھائی جو خوش آئند ہے۔