سمیرا گل کا اپنے مد مقابل امیدوار و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مناظرے کا چیلنج

وقت اور جگہ کا تعین شیخ رشید خود کریں،گزشتہ انتخابات سمیت شیخ رشید کی انتخابی سیاست ست متعلق حقائق عوام کے سامنے رکھوں گی ،پی پی رہنماء

ہفتہ 2 جون 2018 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدراور این ای62سے متوقع امیدوارسمیرا گل نے اپنے مد مقابل امیدوار و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت اور جگہ کا تعین شیخ رشید خود کریں وہ گزشتہ انتخابات سمیت شیخ رشید کی انتخابی سیاست ست متعلق حقائق عوام کے سامنے رکھیں گی آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایک خود غرض اور مفاد پرست انسان کا نام ہے جو الیکشن جیتنے کے بعد کہتا ہے کہ اسے کسی نے ووٹ نہیں دیا انہوں نے شیخ رشید کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وقت اور جگہ کا تعین وہ خود کریں میں گزشتہ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ثبوت دوں گی کہ شیخ رشید کیسے بیلٹ بکس غائب کراتے رہے اور کہاں سے فوت شدہ خواتین کے ووٹ کاسٹ ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنے سامنے ہر دوسرے انسان کو ناسمجھ سمجھتے ہیں انہوںنے کہا کہ ماضی میں شیخ رشید آصف زرداری کو بھی دھوکہ دینے کی کوشش کر چکا ہے شیخ رشید نے ذوالفقار علی بھٹو، ضیا الحق ، نواز شریف اور آصف علی زرداری یہاں تک کہ اپنے حلقے کے عوام سے کبھی وفا نہیں کی وہ ہمیشہ خود کو فرزند راولپنڈی کہہ کر اہلیان راولپنڈی سے دغاکرتا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں انتخابی جلسوں کے دوران شیخ رشید کو بہت سای باتیں یاد دلائوں گی۔