مقبوضہ کشمیر: بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر گرینیڈ حملہ ،

3اہلکاراور ایک شہری زخمی

ہفتہ 2 جون 2018 22:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںنامعلوم حملہ آوروں نے آج سرینگر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میںتین اہلکار زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ سرینگر کے علاقے فتح کدل میں تعینات سی آر پی ایف کی82بٹالین کے اہلکاروں پر کیا گیا۔ حملے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا۔بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کو محاصرے لے لیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔