فیصل آباد کی تاریخ کی سب سے بڑا انوکھا فراڈ

صرف 2 خواتین نے 70 کروڑ روپے لوٹ کے فرار ہو گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ جون 21:08

فیصل آباد کی تاریخ کی سب سے بڑا انوکھا فراڈ
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-02 جون 2018ء ) ::فیصل آباد کی تاریخ کی سب سے بڑا انوکھا فراڈ منظر عام پر آ گیا صرف 2 خواتین نے 70 کروڑ روپے لوٹ کے فرار ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق انسان کی جبلت میں لالچ آ جائے تو اسے اپنے پرائے کی سمجھ بوجھ بھی نہیں رہتی۔ایسے میں انسان اپنے لالچ میں مگن بڑے سے بڑاقدم اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔لالچی انسان کے پیش نظر صرف اور صرف اسکی حرص ہوتی ہے ،بسا اوقات وہ اس بات کی بھی پرواہ نہیں کرتا کہ اس کے اس حرص و لالچ کا نتیجہ کیا نکلے گا ۔

رشتوں ناطوں کو کچلتا ہوا انسان صرف اور صرف اپنی حرص کو مد نظر رکھتا ہے ۔ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا ہے جہاں فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ منظر عام آ گیا جہاں 2 خواتین نے اہل علاقہ کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر فراڈ کرنے والی خاتون ایک سکول ہیڈ ماسٹر تھی جو لوگوں سے پلاٹوں کے نام پر رقم بٹورتی تھی۔اس کے ساتھ ایک اور خاتون اسکی مددکرتی تھی۔یہ اب تک 70 کروڑ روپیہ اکٹھا کر چکی تھیں اور اب فرار ہو چکی ہیں ۔اس فراڈ کو فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیا جا رہا ہے۔ متاثرین نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور متاثرین کو انصاف دلوائیں ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق نیب نے بھی اس پر ایکشن لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :