آئندہ الیکشن بھی عوام کی مدد سے جیتوں گا ، چودھری جعفر اقبال

حکومت نے دہشت گردی توانائی کے بحران اور سیاسی استحکام پر فوکس کیا ، تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر یو ٹرن کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،کارکنوں سے خطاب/صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ جون 22:48

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سابق وزیر مملکت چودھری جعفر اقبال نے کہاہے کہ عوام کی دی ہوئی عزت پر پہلی بار قومی اسمبلی پہنچا آئندہ الیکشن بھی عوام کی مدد سے جیتوں گا ،عوام میرے اور مقابل امیدواروں کے آئندہ الیکشن کیلئے کرائے گئے گوشواروں کا موازنہ لگا کر جائزہ لیں کہ سیاست کا مقصد اپنی خدمت ہے یا عوام کی انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی توانائی کے بحران اور سیاسی استحکام پر فوکس کیا اور کامیاب رہی سب سے زیادہ عوامی فلاح کے منصوبے بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے سرانجام دئیے عوام اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق پاکستان کے روشن مستقبل کو دیکھتے ہوئے ووٹ کاسٹ کریں ۔

صحافیوں اورسیاسی کارکنوں کو افطاروڈنر پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر یو ٹرن کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

چوہدری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خود ہی نامزدگی کرکے خود ہی نام واپس لے رہی ہے۔ چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف نے پانچ دن میں متعدد شرفا کو عزت کے نام پر ذلت بخشی ہے۔

تحریک انصاف کی فیصلہ سازی کی قوت نے دو صوبوں کو آئینی و قانونی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کی سیاسی بصیرت سے وفاق میں نگران حکومت قائم ہو چکی ہے۔ چوہدری جعفر اقبال نیمزید کہا تحریک انصاف یو ٹرن کا ریکارڈ قائم کرنے کی جدوجہد میں نہ پڑتی تو پنجاب میں سب سے پہلے نگران حکومت بنتی۔ جعفر اقبال نے کہا کہ عمران خان ابھی ٹکٹوں کے اجرائ پر بھی ایک ایک حلقے میں کئی کئی بار یوٹرن لیں گے۔

چوہدری جعفر اقبال نے کہا لیگی امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے۔ چوہدری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ ووٹ ووٹر اور پارلیمان کی عزت اور بالادستی کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔