گورنر سندھ کی مسلم لیگ( ن) سندھ کے الیکشن بورڈ کے اجلاس میں شرکت

،سیاسی حلقوں میں چہ مگویاں شروع گورنر سندھ کی جانب سے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کرنا ان کے منصب اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، سیاسی حلقے گورنر سندھ پارٹی کے الیکشن بور ڈ کے ممبر نہیں ان سے ہماری ملاقات معمول کے مطابق ہوتی رہتی ہے اور گورنر سندھ کان لیگ کے الیکشن معاملات سے کوئی تعلق نہیں، مشاہداللہ خان

ہفتہ 2 جون 2018 22:48

گورنر سندھ کی مسلم لیگ( ن) سندھ کے الیکشن بورڈ کے اجلاس میں شرکت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) گور نر سندھ محمد زبیر کی مسلم لیگ( ن) سندھ کے الیکشن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگویاں شروع ہوگئی۔ سیاسی حلقوں کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کرنا ان کے منصب اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ گورنر کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے ۔

گورنر سندھ کی جانب سے ن لیگ کے الیکشن بورڈ میں شرکت کی اس وقت نشان دیہی ہوء جب پارٹی کی جانب سے ایک اعلامیہ اور وڈیو جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالیسے رابطہ کرنے پر گورنر سندھ محمد زبیر نے بتایا کہ وہ ن لیگ کے الیکشن بورڈ کے ممبر نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ن لیگ کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں رہے ہیں۔ موجودہ اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس میں با ضابطہ شریک نہیں ہوئے ہیں ن لیگ سمیت تمام جماعتوں سے ان کے رابطے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ گورنر سندھ پارٹی کے الیکشن بور ڈ کے ممبر نہیں ان سے ہماری ملاقات معمول کے مطابق ہوتی رہتی ہے اور گورنر سندھ کان لیگ کے الیکشن معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔