انسدادہشت گردی عدالت،اشتعال انگیز تقاریر کیس ،مفرور بانی متحدہ سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 2 جون 2018 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں مفرور بانی متحدہ الطاف حسین سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 7جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ہفتے کے روزانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کے 23مقدمات کی سماعت ہوئی ، سماعت کے موقع پر متحدہ رہنما فاروق ستار،رف صدیقی،کنور نوید ،قمر منصور شاہد پاشا، محفوظ یار خان،ریحان ہاشمی پیش ہوئے،عدالت کو 23 مقدمات کے حتمی چالان موصول ہوئے جن میں متحدہ بانی الطاف حسین کو مفرور قرار دیا گیا، عدالت نے مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے متحدہ بانی الطاف ودیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت میں میڈیا چینل پر حملے،جلا گھیرا توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر چند ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضری یقینی بنائیں عدالت نے کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔دوسری جانب سماعت کے بعد فاروق ستار کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتوں کی صورت حال وہی ہے جو پچھلی تاریخوں پر تھیں انتخابات 2018 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا ہیالیکشن کمیشن اف پاکستان نے اج کوئی کاغذ وصول کرنے سے روک دیا ہے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے،قبل از انتخابات سے پہلے 5 فیصد آڈٹ ہونا چاہیے،حلقہ بندیوں کا تعین ہونا چاہیے،میرے اپنے حلقے میں ایک سیٹ کم کردی گئی،خالد بھائی نے کہا میں لیٹ پہنچتا ہوں،خالد بھائی جھوٹ بولیں لیکن کم بولیں،مجھے کل کوئی دعوت بہادر اباد کی جانب سے نہیں دی گئی،اکابرین و معززین سے جھوٹ بولا گیا کہ مجھے دعوت دی گئی ہے،میں پانچ مرتبہ بہادراباد گیا،مجھے 5 فروری کی افر نہیں ملی،مین 5 فروری کی جو شراط تھیں اس پر جانے کو تیار ہوں،جو کارکنان رہنما الیکشن میں فارم جمع کرانے چاہتے ہیں وہ کرائیں،میں یا بہادر اباد اس معاملے کو بعد میں حل کریں گے،میں نے جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کے لئے بہادر اباد والون کو جلسہ ساتھ کرنے کا کہا،مگر بہادر اباد والے نہیں مانے، انسداد دہشتگردی عدالتمیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمہ دار فاروق ستار ہیں،رابطہ کمیٹی نے طئے کیا ہے تمام اختیارات ایک شخص کے پاس نہیں ہونگے، ایم کیو ایم کے کنوینر، انتخابی ٹکٹ دینے کا اختیار اور پارٹی چلانے کا اختیار تین مختلف لوگوں کے پاس ہوگا، فاروق ستار کہتے ہیں تینوں اختیارات ان کے پاس ہوں ایسا ممکن نہیں،پارٹی نے ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے،بائیکاٹ کرنے والے بائیکاٹ کرلیں کوئی اثر نہیں پڑے گا، ووٹ صرف پتنگ کا ہے، ریحان ہاشمی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی کے بڑوں کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے،کل افطار ڈنر میں فاروق بھائی کو مدعو کیا یا نہیں خالد بھائی بتائیں گے،اور افطار ڈنر میں فاروق بھائی کیوں نہیں ائے وہ ہی بتائیں گے،واٹر کمیشن کا قیام نیک شگون ہیہم استعفی پیپلز پارٹی والوں کے لئے دیں جنھوں نے لاڑکانہ میں بے تحاشہ کرپشن کی،ہمارے پاس واٹر بورڈ اور دیگر محکمے نہیں، واٹر کمیشن سندھ حکومت پر لگام لگائے گا،ہمیں واٹر کمیشن سے بڑی امیدیں ہیں۔