سندھ ہائی کورٹ،کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم اظہر حسین کی درخواست ضمانت 23 جون تک ملتوی

ہفتہ 2 جون 2018 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزم اظہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت 23 جون تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز سندھ ہائی کورٹ میں اظہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں تفتیشی افسر تبدیل ہوچکا ہے، نئی تفیشی افسر نے چند روز پہلے چارج لیا ہے، احتساب عدالت میں اس کیس کی نوعیت کیا نئے تفتیشی افسر کو معلوم نہیں،ملزم کے وکیل شوکت حیات نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام ملزمان ضمانت پر اطہر حسین کی بھی ضمانت منظور کی جائے،عدالت کا کہنا تھا کہ کیس سے متعلق تفصیلات آنے سامنے آنے بعد ہی دلائل سنے جائیں گے،اگر اتنی جلدی ہے تو چیف جسٹس کو درخواست دے کر کیس دوسرے بینچ منتقل کرالیں،عدالت نے درخواست ضمانت کی مزید سماعت 23 جون تک ملتوی کردی