حب سٹی پولیس کی کراچی ہاکس بے مبارک ولیج کے قریب کارروائی

چار روز قبل شازل ہول سیلر آر سی ڈی شاہراہ حب پر ڈکیتی کرنے والے ملزم گرفتار

ہفتہ 2 جون 2018 22:49

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) حب سٹی پولیس کی کراچی ہاکس بے مبارک ولیج کے قریب کاروائی، چار روز قبل شازل ہول سیلر آر سی ڈی شاہراہ حب پر ڈکیتی کرنے والے ملزم گرفتار، چھینی گئی رقم برآمدتفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کے ہدایت پر ڈی ایس پی CIA لسبیلہ ملک عبدالستار رونجھو کے سربراہی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی رونجھو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے ہاکس بے مبارک ولیج کے قریب کاروائی کرکے آر سی ڈی شاہراہ حب شازل ہول سیلر میں ڈکیتی کرنے والا غلام رسول نا می ملزم کو گرفتار کرلیاجبکہ ملزم سے نقدرقم بھی برآمد کرلی، ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :