اٹک، حسین انٹر نیشنل ٹرسٹ کی رمضان المبارک میں بیوہ ، یتیم ، غریب گھرانوں کو امدادفراہمی

300 غریب گھرانوں اور لارنس پور میں 100 غریب خاندانوں میں رمضان فوڈپیکج تقسیم کیے گئے

ہفتہ جون 22:49

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) حسین انٹر نیشنل ٹرسٹ گزشتہ 11 سال سے رمضان المبارک کی مہینے میں بیوہ ، یتیم ، غریب گھرانوں کے فوڈ پیکج کے ذریعہ امداد دیتی ہے اس سال بھی حسب معمول حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین محمد یعقوب ساجد انگلینڈ سے پاکستان آئے اور انہوں نے موضع حاجی شاہ میں 300 غریب گھرانوں اور لارنس پور میں 100 غریب خاندانوں میں رمضان فوڈپیکج تقسیم کیے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر ملک بشیر احمد نے بتایا کہ حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کسی فرد ، ادارے یا حکومت سے امداد نہیں لیتی بلکہ حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سارے فلاحی پروگرام حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئر مین محمد یعقو ب ساجد اپنے ذاتی وسائل سے کرتے ہیں انہوں نے حاضرین سے درخواست کی کہ اپنی دعائوں میں محمد یعقوب ساجد کے مرحوم والدین اور ان کے خاندان کی خوشحالی کیلئے دعا کیا کریں حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کی طر ف سے عنقریب نابینا اور معذور افرادمیں عیدکے کپڑے تقسیم کیے گے ۔