اٹک، نور محمد اعوان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کے سینئر نائب صدر منتخب

ہفتہ 2 جون 2018 22:49

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) ضلعی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اٹک نور محمد اعوان کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر راجہ زاہد حسین ، شیخ غیاث احمد صدیقی ، غلام مصطفی ، محمد عجائب ، نجیب اقبال ، افتخار بھٹی ، عبدالستار ، محمد ایوب بلوچ ، راشد بیگ ، محمدجمیل ، مسعود اشرف ، محمد عتیق ، میاں طارق محمود اعوان ، طاہرمحمود مودی ، شمیم اختر ، نعیم خانزادہ ، محبوب احمد سبحانی اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نور محمد اعوان ملازمین کے مسائل کو احسن طریقے سے اجاگر کریں گے ، صوبہ کی سطح پر صوبائی ملازمین کے مسائل کو حل کرائیں گے ، ضلع اٹک سے پنجاب باڈی میں منتخب ہونا بہت بڑا اعزاز ہے اور ایپکا کی تاریخ میں ضلع اٹک کیلئے اعزاز ہے ۔