اٹک، فائرنگسے ایک شخص کو زخمی کرنے والا مسلح ملزم اسلحہ سمیت گرفتاری

ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مزید مقدمہ درج

ہفتہ 2 جون 2018 22:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) فائرنگ کر کے گائوں کے شخص کو زخمی کرنے والے نے گرفتاری کے بعد اسلحہ گھر سے برآمد کرا دیا ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مزید مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق عدنان ولد ربنواز ساکن کاملپور موسیٰ جس نے 5 روز قبل پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر کے یوسف خان ولد نواز خان کو زخمی کر دیا تھا ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر تھانہ رنگو پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے فائرنگ کر کے اسلحہ اپنے گھر میں چھپا دیا ہے اس کے انکشاف پر اس کے گھر سے پسٹل 30 بور جس میں ایک گولی مزید موجود تھی برآمد کر کے ملزم کے خلاف قبل ازیں زیر دفعہ 324 ت پ کے تحت مقدمہ درج تھا اور اب اس کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مزید مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔