عام انتخابات 2018ء،تحریک انصاف نے فاٹا کے 12میں سی7امیدواروں کا اعلان کر دیا

ہفتہ جون 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) عام انتخابات 2018ء پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے 12میں سی7امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے اعلان کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کے امیدوار ٹکٹوں کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے فاٹا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں فاٹا کے 12حلقوں میں سے 7حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے حلقہ این ای40سے گل داد خان این ای41سے گل ظفر خان 42سے سجاد خان این ای43سے نور الحق تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این ای46سے اقبال میں این ای48سے اورنگزیب اور این ای51سے قیصر جمال امیدوار ہوں گے۔ حلقہ این ای44،45، 47، 49اور 50سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی امیدوار سامنے نہ آیا ہے۔۔