ریحام کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا تماشہ حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیا، فواد چوہدری

ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا، ترجمان تحریک انصاف

ہفتہ جون 22:50

ریحام کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا تماشہ حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی ہے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشہ حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیا۔۔۔۔۔ظفرملک