Live Updates

تحریک انصاف فاٹا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

قومی اسمبلی کے سات حلقوں کیلئے امیدواروں کااعلان کردیا گیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت فاٹا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فاٹا میں قومی اسمبلی کے سات حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

این اے 40 سے گل داد خان، 41 سے گل ظفر خان اور 42 سے سجاد خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ این 43، 46، 48 اور 51 سے بالترتیب نورالحق قادری، سید اقبال میاں، اورنگزیب خان اور قیصر جمال انتخاب لڑیں گے ۔اس ضمن میں کارروائی مکمل کرنے کیلئے تحریک انصاف الیکشن مینجمنٹ سیل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔۔۔۔۔ظفر ملک

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات