اسلامی جمہوری اتحاد،ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم اصحاب بدرؓ منایا

اسلام کو سربلند،کفر کو سرنگوں کرنے کیلئے مسلمانوں میں جزبہ اصحابؓ بدر اجاگر کیا جائی:علماء

ہفتہ 2 جون 2018 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) اسلامی جمہوری اتحاد اورورلڈ پاسبان ختم نبوت نے 17رمضان المبارک کو بدر کے میدان میں اسلام اور کفر کے درمیان ہونے والے پہلے تاریخ ساز معرکہ بدرمیں رسول اللہؐ کے چند مٹھی بھر313صحابہ کرام ؓ نے کفار کے ہزاروں کے بڑے لشکر کو شکست فاش دیکر جرأت اور بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی اس تاریخی کارنامہ کی یاد میں یوم اصحاب بدرؓ انتہائی جوش جزبہ کے ساتھ بھر پور انداز سے منایا جس کے تحت ملک بھر میں یوم اصحاب بدر ؓکی تقریبات کی طرح لاہور میں یوم بدر کی تقریب مرکز تحفظ ختم نبوت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ مولانا زبیر احمد ظہیرورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ایم ایم اے کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی علماء و مشائخ اہلسنت کے امیر پیر ولی اللہ شاہ بخاری ،مفتی عاشق حسین، حافظ شعیب الرحمن، مولانا محمد اسلم ندیم، قاری محمد منسوب رحیمی اور مولانا محمد حنیف حقانی نے اسلام کے پہلے مجاہدین اصحاب بدرؓ کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ آ ج بھی دنیا میں غلبہٴ اسلام کیلئے اسلام کو سر بلنداور کفر کو سرنگوں کرنے کیلئے مسلمانوں میں جزبہ اصحاب بدرؓ یعنی جزبہ جہاداجاگر کیا جائے کیونکہ عالم کفر آ ج بھی ایٹم بم سے کہیں زیادہ مسلمانوں کے جزبہ ٴجہادسے خوف زدہ ہیںعلما ء نے مزید کہا کہ یہ حقیقت آ ج بھی روز روشن کی طرح واضح ہے کہ جن قوموں میں جزبہ ٴجہاد اور ذوق شہادت ختم ہوجائے وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جایاکرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :