ایڈیشنل سیشن نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزمان کو سزائے موت اور پانچ سال قید و جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:51

چیچہ وطنی۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی محمد یعقوب نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ، دوسرے ملزم کو پانچ سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیاجبکہ دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، استغاثہ کے مطابق 2016 میں ملزم محمد ظفر نے تھانہ شاہکوٹ کے علاقہ میں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ساس نسیم بی بی کو قتل کر دیا تھا، فاضل جج نے مقدمہ کی سماعت مکمل اورجرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ظفر کو سزائے موت ، تین لاکھ روپے جرمانہ اور اسکے ساتھی نوید کو پانچ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :