ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ

ہفتہ 2 جون 2018 22:51

اوکاڑہ۔2 0 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سستے رمضان بازاروںمنڈی احمد آباد اور حجرہ شاہ مقیم کا دورہ کیا ۔انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں پھلوں و سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کے سٹالوں پر اشیاء کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خریداروں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھل ،سبزیاں ،گوشت سمیت اشیائے ضروریہ کی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کے لئے مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکمے موثر اقدامات جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے چینی کے سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا اور آٹے کے سٹالوں پر تھیلے کا وزن بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے فیئر پرائس شاپ پر پھلوں اور اشیائے خورونوش کی کوالٹی بھی چیک کی اور ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین کو بہترین اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے سستے رمضان بازارحجرہ شاہ مقیم میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان بازار میں صفائی معمول کے مطابق ہونی چاہیے وگرنہ متعلقہ عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :